عامر جمال جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہو گئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

سپر اسپورٹ پارک، سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے شکست کے بعد، توقع ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لیے صرف ایک تبدیلی کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عامر جمال کی جگہ 11 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے جمال نے سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما اور فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو آؤٹ کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حمزہ کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہونے کے باوجود پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی اسپنر کو شامل کرنے کا امکان نہیں ہے۔

توقع ہے کہ اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی شاید پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بنا سکیں۔

ٹیم انتظامیہ آل راؤنڈر آغا سلمان کو بطور اسپنر شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔ سلمان نے 18 ٹیسٹ میچوں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے 329 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں سلمان نے 10 اوورز میں 71 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں